جمیکا (نیوزڈیسک)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل ڈسپلنری ایکشن سے بال بال بچ گئے۔کرس گیل کی جانب سے سی پی ایل فرنچائز جمیکا تلاوہاز سے نکالنے پر مینجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کرس گیل کا کیس ٹورنامنٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔کرس گیل کے کیس پر کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے تین رکنی ٹریبونل نے سماعت کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا ہے۔دوسری جانب کرس گیل نے اپنے مؤقف میں کہاکہہ مقصد کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا ، جمیکا کی جانب سے کیریئر کا اختتام چاہتا تھا تاہم مجھے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔کرس گیل نے کہا ہے کہ بیان میں معاملے کی جو وضاحت کی اس پر قائم ہوں۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل