حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پی سی بی نے رواں سال ڈومیسٹک پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال ڈومیسٹک پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی اس سال ڈومیسٹک کرکٹرز کو نئے کنٹریکٹس نئی تنخواہوں کے ساتھ دے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق 192 ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں نئے کنٹریکٹس میں 15 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے، بجٹ منظوری کی صور ت میں یہ اضافہ 50 فیصد تک بھی جاسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سیزن میں جب ڈومیسٹک اسٹرکچر کو تبدیل کیا تھا تو 6 ریجنز میں فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون میں شامل مجموعی طور پر 192 کرکٹرز کو 50 ہزار روپے ماہانہ مشاہرے کے ڈومیسٹک کنٹریکٹس دیے تھے۔ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہیں 60 ہزار سے 75 ہزار کے درمیان ہوجائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پلیئرز کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد فرسٹ الیون کے کرکٹرز سالانہ 25 لاکھ سے زائد امدن حاصل کرنے لگ جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے 10 کرکٹرز کو اے پلس کنٹریکٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اے پلس میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے ٹاپ پرفارمرز، انڈر 19 کے ٹاپ پلیئرز اور سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہوں گے

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل