حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے پی سی بی کا حکومت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے حکومت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ،حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی پی سی بی کرکٹرز کی ٹریننگ کے حتمی شیڈول کا اعلان کرے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا کہ بائیو سیکیور انتظامات کے ساتھ قومی کرکٹرز کو کرکٹ ٹریننگ کی طرف لے کر آئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی پی سی بی کرکٹرز کی ٹریننگ کے حتمی شیڈول کا اعلان کرے گاکیونکہ کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے تاحال کھیلوں کی سرگرمیوں پرپابندی میں نرمی نہیں کی گئی اس لیے کھلاڑیوں کو میدان میں واپس لانے کیلئے روڈمیپ تیارکرنے کے بعد حکومت سے اجازت لی جائے گی۔ بائیو سیکیور انتظامات کے حوالے سے حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور نیشنل اکیڈمی کے عملے کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کا طریقہ طے ہوگا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کی سرگرمیاں عید کی چھٹیوں کے بعد جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کاامکان ہے جبکہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو عید کے بعد ہی اعتماد میں لیا جائے گا اور کرکٹرز سے آن لائن سیشن کے دوران انہیں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریف کیا جائیگا اور انہیں انگلینڈ جانے کیلئے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق، وقار یونس اور ذاکر خان کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے روڈمیپ تیار کریں گے، تینوں عہدیداران کو رواں ہفتے کے اختتام پر روڈمیپ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر سہیل سلیم کو میدان واپسی کیلئے طبی پہلوؤں پر روڈ میپ تیاری کی ذمہ داری دی گئی ہے، وہ کھلاڑیوں کو آئسولیشن میں رکھنے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر مبنی روڈ میپ تیار کریں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل