حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کامران اکمل نے اعصام الحق کی مہم میں اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کورونا متاثرین کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصام الحق نے اپنے اکاؤنٹ سے کامران اکمل کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اعصام الحق کو عطیہ کیا جانے والا بیٹ اْن کے دل کے بہت قریب ہے لیکن وہ یہ بیٹ ایک نیک مقصد کیلئے دے رہے ہیں۔45 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو پیغام میں کامران اکمل نے بتایا کہ اعصام الحق اچھا کام کررہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں سپورٹ کریں اس لیے میں انہیں اپنے دل سے قریب بیٹ دے رہا ہوں تاکہ وہ کورونا متاثرین کی مدد کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ عطیہ کئے جانے والے بیٹ سے انہوں نے کراچی میں پی ایس ایل کے سیزن ٹو میں پہلی سنچری بنائی تھی، سیزن 3 میں لاہور قلندرز کے خلاف شارجہ میں سنچری داغ چکے ہیں۔کامران اکمل نے بتایا کہ اسی بیٹ سے وہ تیز ترین نصف سنچری بھی بنانے میں کامیاب رہے تھے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی وہ اس سے قابلِ فخر کھیل پیش کرچکے ہیں۔انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ مستقبل میں بھی اعصام الحق کی مہم کو سپورٹ کرتے ہوئے اس کا حصہ بنتے رہیں گے۔ٹینس اسٹار نے کامران اکمل کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اْن کا شکریہ ادا کیا۔کامران اکمل کا اس ٹوئٹ کے ردعمل میں کہنا تھا کہ وہ اس عظیم مہم کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں، اللّہ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اعصام الحق فائونڈیشن کو شاہ رخ خان کا دستخط شدہ ہیلمٹ عطیہ کیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل