لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی اب تک بھارت کیلئے 22 ہزار کے قریب رنز اسکور کرچکے ہیں،ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈز ان کے نشانے پر پہلے سے ہی ہیں۔ اس حوالے سے شعیب اختر نے کہاکہ دونوں کا موازنہ نہیں بنتا کیونکہ ٹنڈولکرنے جس دور میں کرکٹ کھیلی وہ بیٹسمینوں کیلیے بہت ہی مشکل تھا، اگر وہ موجودہ دور میں کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز بنالیتے۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کورونا متاثرین کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصام الحق نے ... تفصیل