حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں، مداحوں کی مبارکباد

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ٹرینڈ پینل پر سرفہرسٹ ٹرینڈز میں ‘اسمارہ’ بھی شامل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اسمارہ کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر لی گئیں تصویریں شیئر کیں جنہیں شاہد آفریدی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔گولڈن فراک اور سر پر دلکش بینڈ پہنے اسمارہ کی تصویریں جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اسمارہ کی سالگرہ کا کیک بھی انتہائی منفرد تھا، کیک پر 8 کا ہندسہ بھی لگا دکھائی دے رہا تھا، ٹنکر بیل کارٹون کا کردار بھی دکھائی دے رہا تھا اور ساتھ ہی اسمارہ کی بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی لگی ہوئی تھی۔مداحوں کی جانب سے اسمارہ کے لیے سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کے پیغامات شیئر کئے گئے ۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ اور عروہ ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کورونا متاثرین کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اپنا دستخط شدہ بیٹ عطیہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصام الحق نے ... تفصیل